Queer Refugees (ur)
ہم جنس پرست )مرد/ عورت(، دو جنسی، ٹرانس جینڈر* یا بین جنسی* )ایل جی بی ٹی آئی(* پناہ گزین
ہاں تمہیں ہماری تمام پیشکشوں کے بارے میں معلومات ملیں گی، جو کہ خاص طور پر ہم جنس پرست )مرد/ عورت(، دو جنسی، ٹرانس جینڈر* یا بین جنسی* )ایل جی بی ٹی آئی*( پناہ گزین کے لئے ہیں۔
ہم تمہیں ایسے ہی قبول کرتے ہیں، جیسے تم ہو۔ ہماری تمام پیشکشیں مکمل طور پر رازدارانہ ہیں اور ہم کسی کو بھی تمھاری معلومات تک رسائی نہیں دیں گے۔
اکٹھے ملنے کا مقام „Café Kuchus“
تم ہم جنس پرست )مرد /عورت(، دو جنسی، ٹرانس جینڈر* یا بین جنسی) *ایل جی بی ٹی آئی(* ہو؟
یہاں تم دوسرے ایل جی بی ٹی آئی* پناہ گزین کے ساتھ ایک خوشگوار اور محفوظ ماحول میں تبادلہ خیالات کر سکتے ہو، ہمارے کارکنان سے سوالات پوچھ سکتے یا پھر ایک کپ چائے پی سکتے ہو اور ہماری WIFI استعمال کر سکتے ہو۔
ہم برلن شہر میں تمہاری پہلی سمت کا تعین کرنے میں خوشی سے تمہاری مدد کریں گے اور تمہیں ایل جی بی ٹی آئی* افراد کے ساتھ اچھا برتاوَ کرنے والے وُکلاء*، ڈاکٹرز* اور ماہرین نفسیات*، زُبان سیکھنے کے کورسز اور اسی طرح رات کو مُہیّا تفریحات، فارغ وقت کی تفریحات اور ثقافت سے متعلق تجاویز دیں گے۔
ہم انگریزی، جرمن، عربی، فارسی، ہسپانوی اور فرانسیسی زُبان بولتے ہیں. ضرورت پڑنے پر ہم دیگر بہت سی زُبانوں میں ایل جی بی ٹی آئی* افراد کے ساتھ تجربہ رکھنے والے رضاکارانہ طور پر کام کرنے والے مددگار اور ترجمہ نگاروں کی مدد سے بات کر سکتے ہیں۔
اگر تم صحیح طور پر نہیں جانتے ہو کہ تمہیں کس قسم کی معاونت کی ضرورت ہے، تو ہم سے رابطے میں آنے کے لئے „Café Kuchus“ سب سے بہترین ذریعہ ہے۔ تمہیں یہاں پر کسی بھی قسم کی اپوائنٹمنٹ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ جب بھی موقع ملے آ جاو، ہمیں تم سے مل کر خوشی ہو گی!
کب: ہر جمعرات اور جمعہ کو 14 سے 18 بجے تک
کہاں: Wilhelmstraße 115, 10963 Berlin-Kreuzberg
رابطہ: refugees@sbberlin.info
خصوصی مرکز برائے ایل جی بی ٹی آئی* پناہ گزین
تم ہم جنس پرست )مرد /عورت(، دو جنسی، ٹرانس جینڈر* یا بین جنسی) *ایل جی بی ٹی آئی(* ہو؟
تمہیں متعلقہ فلاحی، قانونی، طبی اور نفسیاتی مدد حاصل کرنے، درخواستیں جمع کروانے وغیرہ میں ٹھوس اور انفرادی طور پر دی جانے والی معاونت کی ضرورت ہے؟
ہم شوق سے تمہیں رازدارانہ طور پر کی جانے والی ایک انفرادی گفتگو کے ذریعے مشورہ دیں گے اور اس میں ایل جی بی ٹی آئی* افراد کے ساتھ تجربہ رکھنے والے ترجمہ نگار ہماری معاونت کریں گے۔
کہاں: صرف ای میل کے ذریعے اپوائنٹمنٹ لے کر یا پھر جمعرات اور جمعہ کو „Cafè Kuchus“میں آ کر اور وہاں اپوائنٹمنٹ طے کر کے
کہاں: Wilhelmstraße 115, 10963 Berlin-Kreuzberg
رابطہ: refugees@sbberlin.info
اگر تمہیں اپوائنٹمنٹ کے دوران ترجمے کی ضرورت ہے تو براہِ مہربانی ہمیں مطلع کرو کہ تم کونسی زُبان بولتے ہو
اسائلم کی کاروائی اور مائیگریشن سے متعلق قانونی مشاورت برائے ایل جی بی ٹی آئی* پناہ گزین
تم ہم جنس پرست )مرد /عورت(، دو جنسی، ٹرانس جینڈر* یا بین جنسی) *ایل جی بی ٹی آئی(* ہو؟
ہم مندرجہ ذیل موضوعات کے بارے میں قانونی مشاورت اور معلومات فراہم کرتے ہیں:
– وفاقی دفتر برائے نقل مکانی اور پناہ گزین (BAMF)میں سماعت کے لئے تیاری
– اسائلم کی کاروائی )بمعہ ڈبلن کاروائی، قانونی تحفظ حاصل کرنے کے طریقے( اور اسی طرح قیام اور ہجرت کے قانون کے بارے میں
– سیاسی پناہ ملنے کی وجہ „جنسی رجحان / صنفی شناخت“؟
ہم شوق سے انگلش اور جرمن زبان میں تمہیں رازدارانہ طور پر کی جانے والی ایک انفرادی گفتگو کے ذریعے مشورہ دیں گے اور ضرورت پڑنے پربہت سی دوسری زبانوں میں ایل جی بی ٹی آئی* افراد کے ساتھ تجربہ رکھنے والے ترجمہ نگار ہماری معاونت کریں گے۔
کہاں: صرف ای میل کے ذریعے اپوائنٹمنٹ لے کر یا پھر جمعرات اور جمعہ کو „Cafè Kuchus“میں آ کر اور وہاں اپوائنٹمنٹ طے کر کے
کہاں: Wilhelmstraße 115, 10963 Berlin-Kreuzberg
رابطہ: refugees@sbberlin.info
اگر تمہیں اپوائنٹمنٹ کے دوران ترجمے کی ضرورت ہے تو براہِ مہربانی ہمیں مطلع کرو کہ تم کونسی زُبان بولتے ہو۔
نفسیاتی مشاورت برائے ایل جی بی ٹی آئی* پناہ گزین
م ہم جنس پرست )مرد /عورت(، دو جنسی، ٹرانس جینڈر* یابین جنسی) *ایل جی بی ٹی آئی(* ہو؟
تمہیں اکثر لگتا ہے کہ تم پر بہت بوجھ ہے، تم غمگین رہتے ہو یا پھر خود کو اکیلا محسوس کرتے ہو اور اس کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہو؟
تم نہیں جانتے ہو کی تمہیں بُری یادوں سے کیسے نپٹنا ہے، تمہیں بُرے خواب آتے ہیں یا پھر تم رات کو سو نہیں سکتے ہو؟
تم سکون پانے کے لئے شراب یا منشیات کا استعمال کرتے ہو؟
تمہارے تعلقات میں مسائل ہیں اور تمہیں معلوم نہیں کہ تم انہیں کیسے حل کر سکتے ہو؟
ہم اس اپوائنٹمنٹ یا پھر دیگر اپوائنٹمنٹس میں تمہیں رازدارانہ طور پر کی جانے والی ایک گفتگو کے ذریعے مشورہ دیں گے اور ضرورت پڑنے پر ایل جی بی ٹی آئی* افراد کے ساتھ تجربہ رکھنے والے ماہرین نفسیات کی پیشکسشوں کے حصول میں تمہاری مدد کریں گے۔
ہمارا ماہر نفسیات جرمن، انگلش، اطالوی اور یونانی زبان بولتا ہے۔ اور بہت سی زبانوں میں ایل جی بی ٹی آئی* افراد کے ساتھ تجربہ رکھنے والے ترجمہ نگار ہماری معاونت کرتے ہیں۔
کہاں:
بغیر اپوائنٹمنٹ کے ہر جمعہ 15 سے 18 بجے تک اکٹحے ملنے کے مقام „Cafè Kuchus“ میں، اس کے علاوہ صرف ای میل کے ذریعے اپوائنٹمنٹ طے کرنے کے بعد۔
کہاں: Wilhelmstraße 115, 10963 Berlin-Kreuzberg
رابطہ: refugees@sbberlin.info
اگر تمہیں اپوائنٹمنٹ کے دوران ترجمے کی ضرورت ہے تو براہِ مہربانی ہمیں مطلع کرو کہ تم کونسی زُبان بولتے ہو۔